ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہندستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز : ہندوستان کی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے بڑی جیت

ہندستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز : ہندوستان کی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے بڑی جیت

Sat, 06 Oct 2018 17:02:13  SO Admin   S.O. News Service

راجکوٹ،6؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کی کرکٹ ٹیم نے بلے بازوں کی شاندار اننگز اور گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت فالو آن کے لئے مجبور ہوئی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے ہی دن ہفتہ کو میچ اپنے نام کرتے ہوئے اننگز اور 272 رنز سے ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی جیت درج کر لی۔

ہندوستان کی ٹیسٹ تاریخ میں بھی یہ اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس نے اسی سال افغانستان کے خلاف بنگلور میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میں اننگز اور 262 رن سے ٹیسٹ میں اپنی سب سے بڑی جیت درج کی تھی۔ وہیں اب ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ ہندوستان کی اب تک کی سب سے بڑی جیت بھی ہے۔ ہندوستان نے آخری مرتبہ ویسٹ انڈیز کو نومبر 2013 میں ممبئی میں اننگز اور 126 رن سے شکست دی تھی۔

دوسری اننگز میں ہندستان کیلئے کلدیپ یادو نے اپنے کیریر کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 57 رن دیکر پانچ وکٹ حاصل کئے، پہلی اننگز میں سب سے زیادہ چار وکٹ لینے والے روی چندر اشون نے دوسری اننگ میں دو وکٹ لئے۔ رویندر جڈیجا کو تین کامیابی ملی۔

ویسٹ انڈیز کیلئے دوسری اننگز میں سلامی بلے باز کیرن پاویل نے  سب سے زیادہ 83 رن بنائے جس کیلئے انہوں نے 93 گیندوں کا سامنا کیا اور آٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز کیلئے پہلی اننگ میں روسٹن چیج نے 53 اور کیمو پال نے 47 رن بنائے ، ہندستان کیلئے پہلی اننگ میں کپتان وراٹ کوہلی نے 139 ، پرتھوی نے 134 ، جڈیجا نے ناٹ آؤت 100 ، پجارا نے 86 رنوں کی اننگز کھیلی تھیں ۔


Share: